Nida E Yarasoll Allah Kabse Shirk Ho Gaya?

Nida E Yarasoll Allah Kabse Shirk Ho Gaya


       ندائے یارسول اللّٰہﷺ کب سے شرک ہو گیا؟
ئ٭……عہد رسالت میں یارسول اللہ کہنا جائز تھا۔جیسا کہ تمام ہی احادیث کی کتب میں روایت کیا گیا ہے۔
٭……عہد صحابہ ئ کرام(خلفائے راشدین) میں یارسول اللہ کہنا جائز تھا۔جیسا کہ احادیث کی کتب سے ثابت ہے۔
٭……بعد وفات ظاہر حضور علیہ السلام کیلئے ندائے یارسول جاری تھا۔صحابہ کرام علیہم الرضوان بھی اسے جائز مانتے تھے۔
٭……حضرت عثمان بن عفان،وحضرت عثمان بن حنیف ان دونوں کے نزدیک بعد وفات حضور علیہ السلام یارسول اللہ کہنا جائز تھا (معجم کبیر طبرانی)
٭……حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے پاؤ سن ہوجانے کی صورت میں دورسے ندائے یا محمد(ﷺ) لگائی۔(الشفاء)
٭……حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی حضور کی قبر انور پر حاضر ہو کر یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہے گے (مسند ابو لیعلی)
٭……حضرت بلال بن حارث نے عہد فاروقی میں بعد وفات ظاہری حضور علیہ السلام کے یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صدا لگائی۔(البدائیہ والنھایہ ص:۱۹ ج:۷۱)
٭……خالد بن ولید رضی اللہ عنہ دوران جنگ نعرہ بلند کرتے تھے ”یامحمد(ﷺ“ (الکامل فی التاریخ)
٭……یامحمد ﷺ کا نعرہ لگانا مسلمانوں کا طریقہ ہے (البدائیہ والنھائیہ)
ان سب کے علاوہ تواریخ اسلام کی کتب واحادیث کی کتب میں بہت سارے اقوال ملتے ہیں جن سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ ندائے یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جائز تھا لیکن یہ اختلاف کب سے شروع ہو گیا کہ حضور علیہ السلام کو یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہنا ناجائز وشرک ہے تو پتہ چلے گا کہ نجد کی زمین سے اٹھنے والے شیطانی فتنہ نے اس پر شرک کا فتویٰ لگایا اور جاہلانا دلیلیں پیش کرکے عوام اہل سنت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی وہ لوگ جو علم دین سے مزین تھے وہ اس فتنے کا شکار نہ ہوئے اور وہ لوگ جو علم دین سے دور تھے وہ اس فتنہ کی شیطانی دلیل کو مان کر گمراہ ہو گئے۔یاد رہے امت میں اختلاف ان لوگوں نے ہی پیدا کیا جن لوگوں نے رسول اللہ اور صحابہ کرام علیہم الرضون کے راستے کو چھوڑ کو قرآن واحادیث کا اپنی مرضی کے مطابق مفہوم گڑھا اور ان طریقوں کو شرک وناجائز وبدعت کا نام دیا گیا جن پر عمل خود صحابہ کرام علیہم الرضوان کا تھا۔
منجانب: تحریک اصلا ح عقائد (باطل فرقوں کا مکمل رد) 

Comments

Popular posts from this blog

Hassamul Harmain Ka Pas Manzer

اہلسنت پر اعتراضات کے جوابات

22 Rajjab Ke Kunde Aur Munafikeen