Hassamul Harmain Ka Pas Manzer
حسام الحرمین کتاب کا پس.منظ ر ✍️از: سعد حنفی(تحریک اصلاح عقائد ) اکثر منافقین کی ایک جماعت اس کتاب کو لیکر طرح طرح کے پروپیگنڈا چلاتی ہے۔کہ اس کتاب میں علمائے دیوبند کی عبارتوں کو کاٹ چھاٹ کر کفریہ طرز پر بنا کر علمائے حرمین کے سامنے پیش کی گیا جس کو پڑھ کر علمائے حرمین نے ان اکابرین دیوبند کو کافر جانا اور انکی تکفیر کر دی۔جبکہ یہ سب سراسر جھوٹ اور امت کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ اکابرین علمائے دیوبند کے کارناموں کا سلسلہ 1830ء کے آس پاس شروع ہوا جبکہ حسام الحرمین 1906ء میں شائع ہو ئی اور اس سے ایک سال قبل امام اہل سنت ان عبارات کفریہ کو لیکر علمائے حرمین کے سامنے برائے استفتاء پہنچے تھے۔ اب یہاں یہ سوال آ تا ہے کہ جب کفریہ عبارتوں کا سلسلہ اتنے پہلے سے شروع ہوا تو کیا اس وقت علمائے اہل سنت نے انہیں نہیں رو کا۔تو اسکا جواب ہے بالکل ان کا رد فر مایا اور انکے خلاف رسالے لکھے گئے انکی تکفیر کی گئی۔ امت میں انتشار پھیلانے والی پہلی کتاب ”تقویۃ الایمان“ میں جب انبیاء واولیاء کی شان میں گستاخیاں کیں گئیں اس پر مولانا فضل حق خیرآبادی علیہ الر حمہ نے گرفت کرتے ہو ئے مولوی اس
Comments