TAQVIATUEIMAN KE SIDE EFFECTS 9

سلسلہ نمبر ۹
تقویۃ الایمان نامی کتاب جسے مولوی رشید احمد گنگوہی نے گھروں میں رکھنا اور اسکو پڑھنا عین دین اسلام قرار دیا ہے دراصل یہ کتاب اسماعیل قیل کے گڑھے ہوئے عقائد کا مجموعہ ہے جس میں اسماعیل قیل نے قرآن واحادیث کے ایسے ایسے معنی ومفہوم نکالے ہیں جن کی زدمیں عام مسلمان ہی نہیں بلکہ خود نبی کریمﷺ اور انکے صحابہ کرام علیہم الرضوان بھی آجاتے ہیں ۔اور اسماعیل دہلوی کی حقیقت کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ اسکے معنی ومفہوم بالکل غلط اور باطل ہیں کیونکہ اس نے قرآن عظیم اورحدیث پاک کے جو مفہوم ومعنی نکالے وہ کبھی کسی صحابی ،کسی محدیث ،کسی مفسر اور نہ ہی کسی بزرگان دین اور اللہ کے ولی نے نہ بتائے مطلب اسماعیل قتیل کے ماننے والوں کی نظر میں تمام صحابہ کرام علیہم الرضوان ،محدثین،مفسرین،بزرگان دین اور اولیا اللہ کی جماعت نے کبھی قرآن عظیم اور قول رسول اللہ ﷺ کو نہ سمجھا بس یہی ایک اسماعیل قتیل 1856میں پیدا ہوگیا جس کو سب علم حاصل ہو گیا ۔اور اسکا ثبوت ہم نے پہلے ہی پچھلے سلسلہ نمبروں میں پیش کیا کہ کس طرح اسماعیل قتیل کے اصول اور رسول پاک ﷺ ،صحابہ کرام علیہم الرضوان اللہ اجمعین،اور بزرگان دین کے اصول میں تضاد پایا جاتا ہے ۔
ابھی ہم تفویۃ الایمان کتاب کی صرف ایک عبارت جس میں اسماعیل قتیل نے لکھا ’’جس کا نام محمدؐ یاعلیؓ ہے وہ کسی چیز کا مالک ومختار نہیں ہے ‘‘اس کا آپریشن کررہے ہیں اور انشاء اللہ عزوجل اس کتاب کا پورا آپریشن بھی کیا جائے گا ۔لیکن پہلے ہم اسی عبارت (جس کا نام محمدؐ یاعلیؓ ہے وہ کسی چیز کا مالک ومختار نہیں ہے )کے رد پر ایک اور حدیث پاک ملاحظہ کرتے ہیں ۔
’’حضرت عبداللہ بن فضالہ رضی اللہ عنہ اپنے والد محترم سے روایت کرتے ہیں انھوں نے فر مایا کہ رسول اللہﷺ نے مجھے جو تعلیم دی اس میں یہ بھی ارشاد فر مایا کہ پانچوں نمازوں کی حفاظت کرنا میں نے عرض کی یارسول اللہ ﷺ نماز کے اوقات میں تو میں بہت مشغول ہو تا ہوں ۔لہٰذا آپ ﷺ مجھے کوئی ایسا حکم ارشاد فر مائیں کہ وہ میرے لئے کافی ہو جائے تو آپ ﷺ نے فر مایا چلو عصر ین نماز فجراور عصر کی حفاظت کر لیا کروراوی کہتے ہیں کہ ہماری لغت میں عصرین کا لفظ ن ہیں تھا میں نے عرض کی عصرین کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فر مایا سورج طلوع ہونے اور غروب ہونے سے پہلے کی دونوں نمازیں۔یعنی فجر اور عصر ۔(ابوداؤد ج ۱،ص:۶۷)
اس حدیث نے بھی اسماعیل قتیل کی اس عبارت صا ف صاف رد کر دیا کہ ’’جس کا نام محمدؐ یاعلیؓ ہے وہ کسی چیز کا مالک ومختار نہیں ہے ‘‘جبکہ ہر مسلمان مردوعورت اور بوڑھا وبچہ سب جانتے ہیں کہ مسلمانوں پر پانچ نمازیں فرض ہوئیں نہ ان میں کمی ہو سکتی ہے نہ زیادتی ۔لہٰذا ہر مسلمان کو پانچ ہی نمازیں ادا کرنی پڑیں گی ۔لیکن قربان جائیں حبیب پروردگار عالم کے مالک ومختار جناب احمد مجتبیٰ ﷺ کے اختیار پر کہ پانچ نمازوں میں بھی کمی بیشی کا اختیار رکھتے ہیں ۔جبکہ اسماعیلی منافقوں نے ان احادیث کا انکار کرتے ہوئے صرف اسماعیل قتیل کی تعلیمات کو عام کرنے میں ہی اپنی زندگی گذاردی اور انکے دوسرے مولوی نے تو اس کتاب کو رکھنا اور پڑھنا عین دین اسلام قرار دے دیا مطلب جس کتاب نے دین اسلام کے معنی ومفہوم کو ہی بد ل کر رکھ دیا اسے ان اسماعیلی منافقوں نے عین دین اسلام قرار دے دیا 

Comments

Popular posts from this blog

یہ د رد کس کے لئے ہے؟

Bidatiyon Ke Propagende Part 4

Hussamul Harmain Par Bahes Kio????